Microsoft Developers Conference اسلام آباد کانفرنس ہمیں ابھی ایک کولیگ کے توسط سے کانفرنس میں جانے کا موقع مل ہی گیا۔ انعقاد سیرینہ ہوٹل میں تھا جو اسلام آباد کا مہنگا ترین ہوٹل ہے اور ابھی تک جانے کا اتفاق نہیں ہوا تھا ، اس کانفرنس نے یہ موقع فراہم کر دیا۔ ماحول خوبصورت تھا اور ایک پریزنٹیشن جاری تھی جس میں شاید مستقبل میں مائیکروسافٹ کے ٹولز کی مدد سے زندگی آسان اور معلومات تک رسائی بہت آسان بنانے کا ذکر تھا۔ اس کے بعد ایک ساؤتھ افریقہ کے اسپیکر تھے جنہوں نے کمیونٹی پر بہت زور دیا۔ سب سے پہلے ...